خاتون فین لندن سے فون کرتی اور کہتی بیوی کو چھوڑ کر مجھ سے شادی کرلو، اداکار محمود اسلم کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے ابھی تک شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں محمود اسلم نے جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ابھی بھی شادی کے پیغامات آتے ہیں؟

جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ مجھے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات آتے ہیں۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاتون فین لندن سے مجھے کال کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔