پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 21 ہزار 400 روپے سستا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت 21,400 روپے کم ہو کر 507,762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18,347 روپے کی کمی کے بعد 435,324 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 214 ڈالر کم ہو کر 4,850 ڈالر پر آگیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور مقامی روپے کی قدر میں تبدیلی کا سونا کی قیمت پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔