قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے پاک افغان سرحد پر حالیہ اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
_20260227072055769.webp)