سال کے پہلے دن سونا مزید 2400 روپے سستا، قیمتوں میں مسلسل چوتھی کمی
نئے سال 2026 کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور سونا مسلسل چوتھے روز مزید سستا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 21 ہزار 100 روپے کم ہو چکی ہے، جس سے خریداروں میں دلچسپی بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 322 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی عوامل اور ڈالر کی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
