پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال کے دوسرے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 2661 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179,016 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس 178,504 پوائنٹس پر معطل ہوا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے مالیت میں طے پائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی رہی تھی، جب 100 انڈیکس 2300 پوائنٹس اضافے کے بعد 176,355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
