خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 34 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں میں 34 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں شدت پیدا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

  • 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں 4 مقابلوں کے دوران 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے، یہ تمام فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔
  • حسن خیل، شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، کارروائی میں ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔
  • لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
  • بنوں، نرمی خیل میں دو جھڑپوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
  • میرعلی، شمالی وزیرستان میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔
  • سبمبازہ ژوب، بلوچستان میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام کارروائیاں مہارت اور درستگی سے کی گئی، اور سکیورٹی فورسز خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل آپریشنز جاری رکھیں گی۔