فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
کراچی / بھارت:
فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون، جو مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں، نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں بھی کام کر رہی تھیں۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد پر اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا، لیکن گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ بعد میں اداکار نے شادی سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس حکام کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے کہا ہے کہ تمام شواہد اور قانونی کارروائی کے بعد مناسب قدم اٹھایا جائے گا۔
_20260126060240750.webp)