ماہر نجوم راجہ حیدر کا دعویٰ: شوبز کے لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کروانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں
پاکستانی اداکار اور ماہر نجوم راجہ حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد معروف اداکاراؤں، خصوصاً ڈرامہ ہیروئنز کے خلاف کالا اور براؤن جادو کروانے کے لیے ان سے رابطہ کرتے ہیں۔
راجہ حیدر، جنہوں نے "مشک" اور "جانِ جہاں" جیسے ڈراموں میں اداکاری کی ہے، نجوم اور مستقبل سے متعلق مشوروں کے لیے اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ تر لوگ مستقبل سے متعلق رہنمائی کے لیے ان کے پاس آتے ہیں، وہیں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اداکاراؤں پر کالا یا براؤن میجک کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔ ان کے مطابق افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایسے افراد بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔
راجہ حیدر نے مزید بتایا کہ کچھ لوگ لپ اسٹک یا موبائل فون جیسے معمولی اشیاء کے ذریعے بھی کالا جادو کرنے کی بات کرتے ہیں، لیکن وہ کبھی ایسی درخواستیں قبول نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ اصرار کرتے ہیں کہ اگر وہ انکار کریں گے تو یہ کام کسی اور سے کروا لیا جائے گا، جو اس رجحان کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
_20260207064654680.webp)