بالی وڈ کے لیجنڈ اسکرین رائٹر سلیم خان طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور اداکار Salim Khan کو طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کو منگل کی صبح ممبئی کے Lilavati Hospital میں داخل کیا گیا۔ معالجین کے بیان کے مطابق انہیں صبح تقریباً 8:30 بجے فیملی ڈاکٹر کی جانب سے اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت سلیم خان کی حالت مستحکم ہے تاہم ان کی طبی کیفیت پر قریبی نگرانی جاری ہے۔ خاندان کی درخواست پر اسپتال انتظامیہ نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی اداکار Salman Khan اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ اسپتال کے باہر موجود نظر آئے۔
واضح رہے کہ سلیم خان ہندی سینما کی تاریخ کے بااثر ترین اسکرین رائٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ مشہور اسکرین رائٹنگ جوڑی Javed Akhtar کے ساتھ "سلیم جاوید" کے نام سے جانے جاتے تھے۔ اس جوڑی نے 1970 کی دہائی میں بالی وڈ کی کہانی گوئی کو نئی جہت دی اور متعدد یادگار فلمیں تحریر کیں، جن میں Sholay, Deewaar, Don اور Zanjeer شامل ہیں۔
_20260217064219969.webp)