National Electric Power Regulatory Authority کا نوٹیفکیشن جاری: فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

National Electric Power Regulatory Authority (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق مارچ کے بلوں میں کیا جائے گا۔

نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔