سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور سینئر سیاستدان پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا، تاہم پرویز خٹک کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
_20260130045544111.webp)