عمران خان کی آنکھ کی خبر سن کر دکھ ہوا، دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتا: شاہ محمود قریشی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما Shah Mahmood Qureshi نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی آنکھ سے متعلق خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں، اور یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان حقوق کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی خبر افسوسناک ہے، اور وہ اس معاملے پر دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بینائی ضائع ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ Mehmood ur Rasheed کو چیک اپ کے لیے اسپتال جانا تھا مگر سکیورٹی نہ ہونے کا جواز دے کر اجازت نہیں دی گئی، جبکہ Yasmin Rashid کا علاج بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہ ہو سکا۔
انہوں نے اس تمام صورتحال کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا۔
_20260213071832872.webp)