کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’پبلک سیفٹی‘ ایڈوائزری جاری

کراچی پولیس نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اہم نکات:

  • شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو گھروں یا دفاتر میں داخلے کی اجازت نہ دیں۔
  • گھریلو ملازمین، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈز کی مکمل تصدیق لازمی ہے۔
  • کرایہ دار رکھنے سے پہلے متعلقہ تھانے میں اندراج کروانا ضروری ہے۔
  • مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی جائے۔
  • شہریوں سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کریں اور شناختی دستاویزات غیر متعلقہ افراد کو نہ دیں۔
  • ایڈوائزری کراچی میں ہائی الرٹ اور حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کے پس منظر میں جاری کی گئی ہے۔