رواں سال کے ایم سی کراچی کے انفرا اسٹرکچرپر 75 ارب روپے خرچ کرےگی: مرتضی وہاب

میئرکراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 2026 ترقیاتی کام کا سال ہے اور اس سال 70 سے75 ارب روپےکراچی کے انفرا اسٹرکچرپربلدیہ عظمیٰ خرچ کرےگی۔

مرتضی وہاب نے عظیم پورہ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ شاہراہ بھٹو سےایئرپورٹ،قیوم آبادجانےوالوں کومشکلات کاسامناتھا، 100 دن کے اندر بلدیہ عظمیٰ فلائی اور کو مکمل کرےگی، اس کے ساتھ ساتھ شمع جانے والے راستےکی بھی مرمت کی جائےگی۔

میئرکراچی نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوورکاکام شروع کر دیا گیا ہے، ملیر15 اور میمن گوٹھ میں26 سڑکوں کی مرمت کرنے جارہےہیں، 3سڑکوں پر کام جاری ہے، اس کے علاوہ جناح ایوینیو سے بیگم خورشید روڈ کی بھی ٹینڈرنگ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاں کہ 2026 ترقیاتی کام کا سال ہے، اس سال 70 سے75 ارب روپےکراچی کے انفرا اسٹرکچرپربلدیہ عظمیٰ خرچ کرےگی، کے ڈی اے الگ اور ٹرانسپورٹ الگ کام کر رہا ہے جبکہ ریڈلائن کا منصوبہ تاخیرکاشکارہے، یہ 200 ارب روپےکی منصوبہ ہے۔

واضح رہے کے عظیم پورہ فلائی اوور ایک ارب 47 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایاجارہاہے اور ایم سی کے تحت بننے والے فلائی اوور کی لمبائی 700 میٹر ہے۔