پشاور: خواتین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 1 جاں بحق اور 3 زخمی، دل دہلا دینے والی فوٹیجز منظر عام پر

پشاور: خواتین کے تنازع پر پشاور کے علاقے تھانہ شاہ پور کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فریق اپنی گاڑی میں آ کر اچانک سامنے آتا ہے، جس کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے لگتے ہیں۔

فوٹیجز میں ایک مسلح شخص مخالف فریق کے فائرنگ کرنے والے شخص پر اندھا دھند گولیاں برسانے کے ساتھ اس پر تشدد بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔