ایسا سبق سکھائیں گے کہ پاکستان کو آئندہ میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے اور اس بار بھی ناکامی افغان طالبان رجیم کا مقدر بنے گی، ایسا سبق سکھائیں گے وہ آئندہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، بہادر افواج نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پر امن ملک ہے، اس لیے جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور پناہ گزینوں کے لیے ہمیشہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی، افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اعتماد اور احسان کو نظرانداز کیا اور جارحانہ اقدامات کیے۔