عام نزلہ زکام یا سپر فلو؟ علامات سے فرق کیسے پہچانیں

پاکستان میں سپر فلو وائرس کی موجودگی کے حوالے سے خبروں کے بعد عوام میں فلو اور عام نزلہ زکام کے فرق کو سمجھنے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی 20 فیصد نمونوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

سپر فلو سے مراد وہ انفلوئنزا وائرس ہے جو متوقع تعداد سے زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے اور جس میں وائرس کی کچھ تبدیلیاں بھی دیکھی گئی ہیں۔ دوسری جانب عام نزلہ زکام بھی سردیوں میں عام ہو جاتا ہے، لیکن دونوں میں فرق کرنا ضروری ہے تاکہ بروقت علاج اور حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

فلو اور نزلہ زکام کس وجہ سے ہوتے ہیں؟

  • عام نزلہ زکام: Rhinovirus کی وجہ سے ہوتا ہے۔
  • فلو: انفلوئنزا A اور B وائرسز کی وجہ سے ہوتا ہے۔

دونوں کی منتقلی

دونوں امراض بہت زیادہ متعدی ہیں اور مریض کے براہ راست رابطے، کھانسی، چھینک یا سانس کے ذرات سے منتقل ہو سکتے ہیں۔ مریض کی استعمال شدہ اشیا کو چھونے اور پھر ہاتھوں کو چہرے پر لگانے سے بھی وائرس پھیل سکتا ہے۔

علامات میں فرق

علامت

عام نزلہ زکام

فلو / سپر فلو

بخار

کم یا نہیں

اچانک اور شدید

تھکن

معمولی

بہت زیادہ اور مستقل

مسلز و جوڑوں کا درد

کم

شدید درد

سر درد

معمولی

شدید

کھانسی

معمولی

خشک اور شدید

ناک بہنا / بند ہونا

عام

کم عام

سردی لگنا / کپکپی

کم

شدید

بھوک

عموماً برقرار

کم ہو جانا

کبھی کبھار

نہیں

ہیضہ یا معدے کی تکالیف