لاہور میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ڈھائی سالہ فہد کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گٹر کی صفائی کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا اور اسے کھلا چھوڑ دیا گیا۔ بچے کے گھر سے باہر نکلنے کے دوران وہ مین ہول میں گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے ذمہ دار یاسین اور زین تھے، جنہوں نے سیوریج کا پانی ڈالنے کے لیے مین ہول کھولا اور اسے بند نہیں کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور مین ہول کھلا چھوڑنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں کسی اور ممکنہ غفلت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
