پیوٹن کی ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد، روسی حمایت کا اعادہ
ماسکو: روس کے صدر Vladimir Putin نے ایران کے نئے سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ایسے وقت میں جب Iran جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر نئی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای وقار کے ساتھ اپنے والد Ali Khamenei کے کام کو جاری رکھیں گے اور مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔
صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں ایران کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب China کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تقرری ایران کا آئینی فیصلہ ہے اور چین کسی بھی بہانے سے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی تاریخ کے تیسرے سپریم لیڈر بنے ہیں۔ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تقریباً 37 سال تک اس منصب پر فائز رہے۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو United States اور Israel کے مشترکہ فضائی حملے میں Tehran میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
