متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار شہید
ابوظبی: United Arab Emirates میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں اماراتی فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی ہیلی کاپٹر قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران پرواز کر رہا تھا۔
وزارت دفاع کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
