بلوچستان میں مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب، گورنر و کور کمانڈر کی شرکت

کوئٹہ: بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس کی ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شرکت کی۔

تقریب میں ملک و قوم کے لیے جان قربان کرنے والے مسیحیوں کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے مسیحی برادری کے اراکین سے

ملاقات کرتے ہوئے انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔

مہمانانِ خصوصی نے اس موقع پر زور دیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد، شہریوں کے تحفظ اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔