لاہور: 11 ماہ میں جرائم میں 52 فیصد کمی، پولیس کا دعویٰ

لاہور: لاہور پولیس نے شہر میں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 2024 اور 2025 کے 11 ماہ کے دوران گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق:

  • ریسکیو 15 پر کالز میں 73 فیصد کمی
  • ڈکیتی کی وارداتوں میں 49 فیصد کمی
  • راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی
  • چوری کی وارداتوں میں 30 فیصد کمی

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ جرائم میں کمی کا سہرا حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور پولیس فورس کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت اور جرائم کا سدِباب یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔