ن لیگ کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین بن گئے

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چاچڑ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کی چیئرمین کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ عہدہ تحریک انصاف کے پاس تھا، تاہم پارٹی کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے حوالے کیا گیا۔

افتخار حسین کی قیادت میں کمیٹی اب صوبے کے پبلک اکاؤنٹس کے معاملات کی نگرانی اور احتساب کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔