بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ  دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر Babar Azam نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر عارضی طور پر کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کو مختصر وقفہ لینے کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ جاری National T20 Cup میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے بابر اعظم کی جانب سے Lahore Whites کو اپنی عدم دستیابی سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے اس دوران انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے اور وہ اپنی بیٹنگ میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم نے اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کے لیے بھی خصوصی پریکٹس کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھرپور فارم کے ساتھ میدان میں اتریں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم آئندہ سیزن میں Pakistan Super League کے دوران Peshawar Zalmi کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔