بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، 3 دہشت گرد ہلاک، 9 زخمی

بنوں: بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزئی اور پولیس چوکی فتح خیل پر حملے کیے، جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈی آئی جی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں قرار دیا جا رہا ہے۔