پشاور ہائیکورٹ: چھ نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے چھ نئے مستقل ججز نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف بردار ججز میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔

تقریب میں سینئر پیونی ججز جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

حلف برداری کے بعد نئے ججز نے عدالتی امور میں شفافیت اور موثر کارروائی کو فروغ دینے کا عہد کیا۔