وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کیا اور کامیاب افراد میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ اسکیم خواتین کے روزگار میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم خواتین کے لیے باعزت روزگار کا موقع فراہم کرتی ہے اور ماہانہ آمدن ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اسکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد اور مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں اسکیم کے تحت 1100 ای وہیکل فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گرین اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب برپا کیا ہے، اور ٹریک لیس ٹرین منصوبہ بھی جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
