کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش لانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی اور مستونگ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
اسی دوران کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑوں پر رات کے دوران ہلکی برف باری کا امکان بھی ہے۔ شہریوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
_20260207054112286.webp)