اختر مینگل کی قومی اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے-256 خضدار میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 20 فروری سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے ستمبر 2024 میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کا استعفیٰ دو روز قبل منظور کیا تھا۔