آئی سی سی کا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر جرمانہ
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جو امپائر کے فیصلے پر غیر ضروری یا شدید ردِ عمل ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔
فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق فخر زمان نے پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد امپائرز کے فیصلے پر طویل بحث کی، جو ضابطے کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کر لی تھی۔
_20251205050736394.webp)