پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

گوجرانوالہ: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ندا ڈار کا پالتو کتا ان کے گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم چور اسے اٹھا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد ندا ڈار نے پولیس کو اطلاع دی۔

اس حوالے سے ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد گھر کے باہر سے ان کا پالتو کتا لے گئے، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پالتو کتے کی بازیابی کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کتا برآمد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔