طلبا کے لیے خوشخبری: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں AI اور روبوٹکس لیبز قائم کرنے کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے جدید لیبز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد طلبا کو صرف نصابی کتابوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینا ہے۔ ابتدائی طور پر چند اسکولوں میں کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد صوبے بھر میں اس پروگرام کو وسعت دی جائے گی۔

نئے اقدامات کے تحت طلبا روبوٹ بنانے، پروگرامنگ اور AI کے عملی استعمال کی تربیت حاصل کریں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام کے مطابق یہ لیبز طلبا کی تخلیقی صلاحیتیں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور ٹیکنالوجی میں عملی تجربہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے کہا:

"پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ طلبا نہ صرف ٹیکنالوجی استعمال کریں بلکہ خود اسے تخلیق کرنے کے قابل بھی بنیں، تاکہ وہ مستقبل کے روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں