ایپل کے نئے آئی فون 17 ای کی قیمت سامنے آ گئی

ایپل رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای فروری 2026 میں متعارف کرانے کا امکان رکھتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فون 19 فروری کو متعارف کرایا جا سکتا ہے اور یہ گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا۔

قیمت کے حوالے سے خوش خبری یہ ہے کہ آئی فون 17 ای کی قیمت 599 ڈالرز متوقع ہے۔ گزشتہ سال آئی فون 16 ای بھی اسی قیمت میں متعارف کرایا گیا تھا۔

نئے فون میں بنیادی فرق A19 چپ سیٹ اور میگ سیف سپورٹ ہوگا، جبکہ باقی خصوصیات آئی فون 16 ای جیسی ہی رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ماڈل زیادہ اپ گریڈ نہیں ہے، اور اسی وجہ سے قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

ابھی تک ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لہٰذا یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ واقعی 19 فروری کو متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔