استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹم ویلیو میں کمی، 62 ماڈلز سستے ہوں گے
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسٹمز ویلیو ایشن نے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز کی نظر ثانی شدہ کسٹم ویلیو جاری کر دی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
نئے اور کم ریٹس کے تحت چار بڑے برانڈز کے مجموعی طور پر 62 ماڈلز پر عائد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس میں کمی واقع ہوگی۔ ویلیو ایشن ریٹس کے مطابق ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے لے کر 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
ویلیو ایشن حکام کے مطابق سابقہ طریقہ کار میں قیمتیں بڑھا چڑھا کر دکھانے، انڈر انوائسنگ اور استعمال شدہ فونز کی گریڈنگ کی وجہ سے کلیئرنس میں تاخیر ہوتی تھی، جس کا بوجھ براہِ راست صارفین پر پڑتا تھا۔ نئے ریٹس سے کلیئرنس آسان اور صارفین کے لیے سستی ہوگی۔
_20260123083611844.webp)