Pakistan men's national field hockey team کی شاندار کارکردگی، آسٹریا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر میں مسلسل تیسری فتح
مصر کے شہر Ismailia میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں Pakistan men's national field hockey team نے آسٹریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
میچ کے تیسرے کوارٹر تک پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، جبکہ چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے مزید دو گول اسکور کر کے کامیابی کو یقینی بنایا۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو گول اسکور کیے جبکہ اظفر اور سفیان خان نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل میں مدِمقابل آئے گی، جہاں کامیابی کی صورت میں پاکستان براہِ راست ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے پاس آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے کا سنہری موقع ہے۔ قومی ٹیم نے آخری بار 2018 میں عالمی کپ میں شرکت کی تھی۔
