ٹی20 ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 254 رنز کا بڑا ہدف
ICC Men's T20 World Cup کے دوسرے سیمی فائنل میں India national cricket team نے England national cricket team کو جیت کیلئے 254 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان Harry Brook نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے۔ بھارتی بیٹنگ لائن میں Sanju Samson نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
ان کے علاوہ Shivam Dube نے 43، Ishan Kishan نے 39، Hardik Pandya نے 27، Tilak Varma نے 21 جبکہ Suryakumar Yadav 11 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے Will Jacks اور Adil Rashid نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں New Zealand national cricket team نے South Africa national cricket team کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ICC Men's T20 World Cup Final اتوار کو Narendra Modi Stadium، Ahmedabad میں کھیلا جائے گا۔
_20260305072939892.webp)