یورپی بینک کراچی میں سیوریج و گندے پانی کی صفائی کے لیے 20 ارب روپے فراہم کرے گا

یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کے لیے 60 ملین یورو، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 ارب روپے بنتے ہیں، کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

یہ معاہدہ یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے 15ویں پاکستان-یورپی یونین مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر طے پایا۔ اعلامیے کے مطابق اس مالی معاونت سے کراچی میں پانی کی صفائی کے اہم مراکز کی بحالی اور نئے مراکز کی تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کا مقصد شہر میں صاف پانی کی دستیابی میں اضافہ کرنا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آبی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ کراچی کے ماحولیاتی اور عوامی صحت کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا