برطانیہ نے قانونی مقدمات ظاہر نہ کرنے پر یوٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ویزا منسوخ ہونے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا ہے، جس کے تحت وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے رجب بٹ کے ویزے کی منسوخی کی وجہ ان کی جانب سے ویزا درخواست میں اپنے خلاف موجود حالیہ قانونی مقدمات کو ظاہر نہ کرنا قرار دیا۔
حکام کے مطابق یہ معلومات ویزا فارم میں شامل کرنا ضروری تھا، جس کی خلاف ورزی پر ان کا ویزا کالعدم قرار دیا گیا۔
قانونی ضابطے مکمل ہونے کے بعد رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا گیا۔
پاکستان واپسی پر ان سے اس معاملے سے متعلق مزید ردِعمل یا بیان متوقع ہے، جسے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا یوٹیوب چینل کے ذریعے جاری کیا جاسکتا ہے۔
