فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ایوارڈ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں آئندہ برس مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کی تقریب کے دوران دیا گیا۔
واشنگٹن میں ہونے والی اس تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اعزاز اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی امن، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے غیر معمولی کوششیں کرتی ہیں۔
تقریب کے دوران جیانی انفینٹینو نے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل دنیا بھر میں امن اور اتحاد کا ذریعہ ہے، اور اس سلسلے میں ٹرمپ کی معاونت قابلِ تعریف ہے۔
