جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ کے ساتھ پہلی جھلک، مداح پریشان

کراچی: معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے اور پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے۔ وہ مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار تھے، اور ان کی ضمانت متعدد بار مسترد ہو چکی تھی۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے، جہاں بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھی۔ رپورٹرز بار بار سوالات کرتے رہے، تاہم ڈکی بھائی خاموشی اختیار کیے رہے اور واضح طور پر پریشان اور ذہنی دباؤ میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے کہا کہ ڈکی بھائی ذہنی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں اور میڈیا کا رویہ ہراسانی کے مترادف تھا۔

اسی دوران ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اروب کی پہلی ساتھ جھلک بھی سامنے آئی، جس پر مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے پرامن وقت کی دعا کی۔