دھرمیندر کی موت پر افسردہ سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ بگ باس کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔
انہوں نے بگ باس 19 میں جذباتی بیان دیتے ہوئے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ دھرمیندر کی موت کے بعد شو کی میزبانی کرنا ان کے لئے نہایت مشکل ہو گیا تھا۔
سلمان خان نے کہا کہ دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا ہے بلکہ ان کی وفات سے ملک، فلم انڈسٹری اور مداحوں کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے۔
اس موقع پر وہ جذباتی ہو گئے اور بھاری اور افسردہ لہجے میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے، ان کا کہنا تھا کہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا مگر وہ ان حالات میں میزبانی کیلئے تیار نہیں تھے۔
یاد رہے کہ دھرمیندر کی زندگی کا خاتمہ 24 نومبر 2025 کو ہوا تھا، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک سنہری باب اپنے اختتام کو پہنچا۔
