گھوٹکی میں مسافر بس پر ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ کے بعد متعدد مسافر اغوا

گھوٹکی: گڈو کشمور روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے کچھ مسافروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مرید شاخ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے بس کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو چند مسافروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے مسافروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔