"آئی جی سندھ کا دعویٰ: کراچی میں بھتہ خوری کے کیسز نہ ہونے کے برابر"
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کے کیسز اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بھتہ خوری کے متعدد کیسز رپورٹ ہوتے تھے، لیکن پولیس کے خصوصی اقدامات اور بھتہ خوری کے خلاف بنائے گئے سی آئی اے یونٹ کی کارروائیوں کے نتیجے میں کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔
آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ پولیس بھتہ خوری کے واقعات میں ترجیحی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے، اور متعدد بھتہ خور یا تو مقابلوں میں مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔
ان کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے تقریباً 140 بھتہ خوری کے واقعات میں سے نصف سے زیادہ کیسز دراصل بھتے سے متعلق نہیں بلکہ آپسی لین دین یا ذاتی تنازعات تھے۔
غلام نبی میمن نے یہ بھی بتایا کہ پولیس منشیات فروشوں کی ضمانت کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کسی بھی قانونی خلا کو دور کیا جا سکے
