بھارتی اداکار انوپم کھیر کا چرس اور بھنگ پینے کا اعتراف، نشہ کیوں چھوڑا؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر (Anupam Kher) نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں چرس اور بھنگ پی مگر ان کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اُن کے لیے باعث عبرت رہا اور انہوں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں کریں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی مرتبہ چرس کے دو کش لینے کے بعد ایسا محسوس ہوا گویا میں پاگل ہو گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسمان کی طرف دیکھتے رہے اور ایک طیارے کو اتنی دیر تک گھورتے رہے کہ وہ چھوٹے نقطے میں بدل گیا اور وہ سوچنے لگے شاید وہ لندن ایئپورٹ پہنچ چکا ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھنگ پینے کے بعد وہ تقریباً 8 گھنٹے تک ہنستے رہے۔
ان کے مطابق ان کے ہم جماعت بھی نشے میں تھے اور ہوسٹل کی چھت پر کھڑے ہو کر وارڈن پر چلا رہے تھے کہ ’فوج آ رہی ہے۔‘
انوپم کھیر نے کہا کہ نشے کی حالت میں ہی اُنہیں احساس ہوا کہ وہ پاگلوں جیسی باتیں کر رہے ہیں، اور تب سے انہوں نے یہ وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی نشہ نہیں کریں گے۔
