جاپان کی انوکھی ایجاد: واشنگ مشین جو انسانوں کو دھوتی اور سکون پہنچاتی ہے
ہیومین واشنگ مشین: جاپان کی جدید ٹیکنالوجی انسانوں کے لیے
جاپان: ایک جاپانی کمپنی نے ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کی ہے جو کپڑوں کی بجائے انسانوں کی دھلائی کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ مشین صرف 15 منٹ میں کسی بھی فرد کو نہلا کر خشک کر سکتی ہے۔ مشین میں استعمال ہونے والی مائیکرو ببلز جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ ذہن کو بھی تازہ دم کرتی ہیں۔
استعمال کنندہ مشین میں لیٹ کر نہانے کے دوران مشین کی اسکرین پر اپنی پسند کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، جبکہ دل کی دھڑکن اور دیگر جسمانی ڈیٹا بھی ٹریک کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے اس مشین کے صرف 50 یونٹس تیار کیے ہیں اور اس کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 10 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مشین کا مقصد نہ صرف جسمانی صفائی بلکہ ذہنی سکون اور تازگی بھی فراہم کرنا ہے
