کراچی: نیپا پر نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے سے ٹوٹ گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا میں نجی اسٹور کے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹ گیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لنک روڈ پر یہ واقعہ 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا۔ گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے سے نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی بلکہ شہریوں کے لیے بھی خطرہ بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی تھی، جس نے شہریوں میں سڑکوں اور مین ہولز کے حالات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

ماہرین اور شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ کراچی کی سڑکوں پر مین ہولز اور گٹر کے ڈھکن کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔