صدر مملکت نے دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا، اہم قانون سازی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 وزیر اعظم شہباز شریف کو صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر واپس بھجوا دیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام سے متعلق متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

علاوہ ازیں، صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری بھی دے دی۔ اس حوالے سے صدر نے قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 اور نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی توثیق کی۔

صدر کی یہ کارروائی قانون سازی کے عمل میں شفافیت اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔