انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران تھانہ رمنا میں درج مقدمہ کی کارروائی چل رہی ہے۔
عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے، جس کے نتیجے میں اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ یاد رہے کہ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر کے خلاف تھانہ نون میں درج مقدمہ کے سلسلے میں بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
