کے پی اسمبلی میں غیر معمولی صورتحال: ن لیگ رکن کی فیلڈ مارشل کی تصویر لانے پر اجلاس ملتوی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد کی جانب سے چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر ایوان میں لانے کے باعث غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے صوبیہ شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور جان بوجھ کر ماحول خراب نہ کریں، تاہم رکن اسمبلی نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی جاری رکھی، جس سے ایوان میں تناؤ بڑھ گیا۔

غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ سیاسی ماحول میں نیا تنازع پیدا کر سکتا ہے اور ایوان میں موجود دیگر ارکان کی تشویش کا باعث بھی بنا۔