میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے، اپنا طیارہ فراہم کریں: گورنر کے پی کے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے، اپنا طیارہ فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی حلف برداری کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گورنرکے پاس طیارہ نہیں ہوتا، وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے، اپنا طیارہ فراہم کریں،  میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہوچکا ہے،  میں آج رات ہر صورت میں کے پی کے پہنچ جاؤں گا ،  میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا،  میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، میں نے ہمیشہ کہا ہے قانون و آئین پر عملدرآمد کریں گے۔ 

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ گورنر کل چار بجے حلف لیں گے اگر گورنر نے حلف نہ لیا تو پھر سپیکر اسمبلی حلف لیں گے